ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / لبنان:گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

لبنان:گرفتاری کی کوشش پراشتہاری نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

Sun, 28 May 2017 11:02:05  SO Admin   S.O. News Service

بیروت،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز بیروت کے نواحیعلاقے النبی عثمان قصبے میں ایک مشتبہ جنگجو نے اس وقت خود کو دھماکے سیاڑا دیا جب پولیس نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی۔ پولیس کی ایک گشتی پارٹی نے النبی عثمان قصبے میں ایک مکان میں دو مشتبہ اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ مکان میں موجود دونوں شدت پسندوں نے پولیس پر جوابی فائرنگ کی اور ’پک اپ‘ گاڑی کے ذریعے فرار کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کا محاصرہ کرلیا اورانہیں پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ دونوں مشتبہ اشتہاریوں کا تعلق عرسال کے علاقوں البریدی اور الحجیری سے تھا۔البریدی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ اشتہاری نے پکڑیجانے کیخوف سے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


Share: